This blog is no longer being updated. Last post was “Farewell”.

Categories

عید کا چاند

Friday, September 10, 2010

یہ تحریر، جو ڈائری-ایکس کے بند ہو جانے کی وجہ سے میرے بلاگ سے گُم ہو گئی تھی، میں نے اکتوبر ۲۰۰۵ کے زلزلے کے بعد آنے والی عید الفطر پر لکھی تھی۔ چند دن پہلے ایک پرانی ہارڈ ڈِسک کو چھان رہا تھا کہ اتفاقاً یہ سامنے آ گئی۔ اب سوچتا ہوں تو اداس سی حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح پانچ سالہ پرانی یہ تحریر ایک مرتبہ پھر موزوں ہو گئی ہے۔

Image of a crescent

میں عید کا چاند ہوں۔

اور میرے لئے سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ آج مجھے ان علاقوں میں بھی دیکھا گیا ہو گا جہاں دیکھنے کے لئے درد ناک مناظر کے علاوہ اور کچھ نہیں بچا۔

لیکن ہم سب، میں اور آپ، مجبور ہی تو ہیں۔

میری مجبوری آسمان پر نکلنا، اور آپ کی مجبوری عید کا جشن منانا۔

اور اُن تمام مصیبت زدہ لوگوں کی مجبوری مجھے حسرت سے دیکھ کر اپنے اُن پیاروں کو یاد کرنا جو مجھے نہیں دیکھ سکتے۔

لیکن اس مجبوری کے عالم میں بھی ایک مزے کی بات۔

عید کا مطلب خوشی ہوتا ہے نا؟

اور خوشیاں بانٹی جائیں تو مزید بڑھتی ہیں۔

تو اس مرتبہ اپنی عید بانٹ کر دیکھئے گا۔ تھوڑی سی ہی سہی۔

میں تو چلا۔

ارے لا حول و لا قوۃ، ایک بات  کہنا تو بھول ہی گیا۔۔۔

عید مبارک!

(تصویر فلکر سے لی گئی۔ فوٹوگرافر: برینڈا اینڈرسن)

Tags

crescent, eid-ul-fitr

(Possibly) similar posts

11 comments

کاشف نصیر

Sep 10, 2010 at 8:18 pm

بہت خوب

احمد عرفان شفقت

Sep 10, 2010 at 9:43 pm

عید مبارک

Minerva

Sep 10, 2010 at 11:58 pm

Whattay cute post.

Loved it!

الف نظامی

Sep 11, 2010 at 3:07 am

عید مبارک!

Saadat

Sep 11, 2010 at 9:41 am

کاشف نصیر،
بہت شکریہ!

احمد، نظامی،
خیر مبارک!

Minerva,
Thank you!

bdtmz

Sep 11, 2010 at 11:21 am

ملک کے جو حالات جا رہے ہیں۔ آپ یہ تحریر ہر عید پر باآسانی پوسٹ کر سکتےہیں۔

TariqRaheel

Sep 11, 2010 at 7:02 pm

…………….عید مبارک ……………..

کائنات بشیر

Sep 12, 2010 at 11:51 am

خیر مبارک،
بہت اچھے سے آپ نے مبارک دی اچھا لگا۔

Saadat

Sep 13, 2010 at 9:34 am

bdtmz،
کہتے تو آپ ٹھیک ہی ہیں، لیکن امید پر دنیا قائم ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اگلی عید الفطر تک حالات کچھ بہتر ہو جائیں۔

TariqRaheel،
خیر مبارک!

کائنات بشیر،
بہت شکریہ!

عدنان صددیقی

Sep 13, 2010 at 11:11 am

ایک تلخ حقیقت . بوہت اچھی پوسٹ

Asma

Oct 30, 2010 at 6:08 pm

still apt… still bitter!

Comments are closed

Categories

Academic

Blah

Blogging

Books

Current Affairs

Eid

Fiction

Islamabad

Meme

Memories

Movies

Pakistan

People

Poetry

Self-centered

Technology

Thousand Words

Urdu